حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے لئے منعقدہ نیٹ کے ذریعہ ’’نیشنل پول‘‘ کے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں موقع فراہم نہ ہونے والی 7 گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے لئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کالجوں میں پائی جانے والی نشستوں کی تعداد سے متعلق مکمل تفصیلات آن لائن اَپ لوڈ کرلینے کے لئے ضرورت کے مطابق یوزر آئی ڈی، پاس ورڈز کو ان تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کو ڈائرکٹر آف ہیلت سرویسس کی جانب سے روانہ کئے گئے جس کے ذریعہ 7 میڈیکل کالجوں کے علاوہ ڈینٹل کالج بھی نیشنل کوٹہ کے ذریعہ 173 ایم بی بی ایس، 15 بی ڈی ایس نشستوں کی تفصیلات بھی اَپ لوڈ کی گئیں۔ ریاستی ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن مسٹر رمیش ریڈی کے مطابق مذکورہ نشستوں کے لئے طلباء دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔