نیٹ ( میڈیکل ) کے مختلف اداروں کی کلید جاری

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نیٹ ( میڈیکل ) انٹرنس کا ملک بھر میں 5 مئی کو پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کے جوابات کی کلید ( کی ) سرکاری طور پر ابھی نہیں دی گئی تاہم پرائیوٹ نامور اداروں نے اس کی کلید جاری کردی جس میں آکاش ، الین شامل ہیں ۔میناریٹی مسلم امیدواروں کو اس سال تک کس مارکس تک داخلے مل سکتے ہیں اور ان کے محصلہ نشانات کیا ہوسکتے ہیں پری کونسلنگ کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 2 تا 5 بجے نیٹ کے مارکس کے ساتھ رجوع ہو کر ایم اے حمید سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔