نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) گرانڈ ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا میڈیکل انٹرنس ’ نیٹ NEET ‘ 6 مئی کو مقرر ہے جو سی بی ایس ای کے تحت منعقد ہورہا ہے ۔ بیالوجی ، فزیکس کیمسٹری کے 180 آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے 720 نشانات ہیں اور غلط جواب پر ایک منفی مارک نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ، بی یو ایم ایس ، ہومیو پیتھی میں داخلے ہوتے ہیں اور مینجمنٹ کوٹہ کے لیے بھی نیٹ میں کامیابی ضروری ہے ۔ امتحان کی اسکیم اور کامیابی رینک کے حصول کے ٹیکنیک کے ساتھ ایک گرانڈ ٹسٹ اتوار 29 اپریل کو 10 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا جارہا ہے ۔۔