حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کے کوچنگ پروگرام ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ بیالوجی ، فزیکس ، کیمسٹری کے 180 آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے 720 نشانات کے ہونے والے اس قومی انٹرنس امتحان میں منفی مارکس کا لزوم بھی ہے اور غلط جواب پر ایک نشان منہا کردیا جاتا ہے ۔ انٹر بی پی سی طلباء ، طالبات اس کی کوچنگ پروگرام کے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر نام درج رجسٹر کروائیں ۔ اتوار کو 2 تا 5 بجے تین میگزین دئیے جائیں گے ۔۔
محکمہ جنگلات میں ملازمتوں پر دفترسیاست میں معلوماتی لکچر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں محکمہ جنگلات میں یف او کے مختلف پوسٹ کے لیے ٹی ایس پی ایس کے تحت ہونے والے امتحان کی تیاری کیسے کریں ، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے سابقہ عہدیدار مسٹر عبدالعلیم اس ضمن میں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 10 ستمبر کو 11 بجے صبح معلوماتی لکچر دیں گے ۔ وقت پر شرکت کریں ۔ انٹر اور گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔۔