حیدرآباد۔/17جون، ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس تلنگانہ ورنگل نے نیٹ میڈیکل انٹرنس 2018 کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ 119 مارکس تک عام زمرہ میں اور 96 نشانات تک بی سی زمرہ میں کامیاب قرار دیئے ہوئے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے سال حال ایم بی بی ایس میں مسلم میناریٹی امیدوار کو 330 نشانات تک داخلے ملنے کا امکان ہے۔ میناریٹی رینک دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ ایم اے حمید شخصی کونسلنگ کرتے ہوئے کس رینک تک داخلہ ملے گا بتایا جائے گا۔سال گزشتہ 2017میں سے اس سال میں لگ بھگ دو ہزار رینک کم ہوئے ہیں۔