نئی دہلی ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے نیٹ (NEET)آرڈیننس کو چیالنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ تھلگ کرلیا ۔ اس آرڈیننس کے ذریعہ تعلیمی سال 2016-17 ء کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس علحدہ انٹرنس ٹسٹ منعقد کرنے کی ریاستوں کو اجازت دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے تعطیلاتی بنچ نے بھی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ باقاعدہ بنچ سے رجوع کیا تھا ۔