نیوپورٹ ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے مشرقی یورپی ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایک سریع الحرکت فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرائن کے مسئلے کو بنیاد بناکر روسی سرحد کے قریب اپنی فوج تعینات کرنا چاہتا ہے۔ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نیٹو سربراہی اجلاس میں کہا کہ نیٹو ممالک کے خلاف کسی خطرہ سے آہنی پنجہ سے نمٹا جائے گا۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مزید کسی جارحیت کو پورے اتحاد کا سامنا کرنا پڑے گا۔