نیو یارک ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی پراسیکیوٹر نے نیو یارک میں ایران کی ملکیت فلک بوس عمارت کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے سے حاصل ہونے والی رقم ایران سے جوڑے جانے والے دہشت گردوں کے حملوں سے متاثرہ امریکیوں کے لواحقین کو دی جائے گی۔ 36منزلہ عمارت نیو یارک کے قلب میں واقع ہے۔