حیدرآباد 22نومبر(یواین آئی )نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قیام کی تجویز پر آندھراپردیش کے نیلور اور اونگول کی عوام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کے قیام سے آلودگی میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ عوام نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ 12 ہزار کروڑ روپئے مالیت سے 6ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا پلانٹ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ پرکاشم ‘ اونگول کی سرحد پر اراضی کے الاٹمنٹ اور متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے کام کئے جائیں گے ۔ عوام نے انتباہ دیا کہ اس پاور پلانٹ کے خلاف وہ احتجاج میں شدت پیدا کریں گے اور تحریک بھی چلائیں گے ۔