ہیوسٹن۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیو میکسیکو میں گزشتہ شب برفیلے طوفان سے جمعہ کو پروازیں رد ہوگئیں اور ریاست کے کئی قومی شاہراہوں کو بندکرنا پڑا۔نیو میکسیکو کے شمالی حصے میں برفیلے طوفا ن کا اندیشہ اب بھی برقرار ہے۔ نیو میکسیکو میں آئے برفیلے طوفان سے البقرق کے جنوب میں واقع فضائیہ کا کرٹ لینڈ بیس جمعہ کو بند رہا۔البقرق کی قومی محکمہ موسمیات سروس کے مطابق نیو میکسیکو کے شمالی حصہ میں برفیلی ہوائیں جاری رہیں گی ۔وقتا فوقتاً ژالہ باری ہونے اور تیز ہواؤں کے ساتھ حد بصارت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ۔موسمیات سروس نے کہا ہے کہ نیومیکسیکو کے بیشتر حصوں میں برفباری جاری رہے گی لیکن اس کے جنوب وسطی پہاڑیوں سے شمال مشرق کی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے ۔