ویلنگٹن/28 اپریل (سید مجیب ) نیو زی لینڈ کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ نیو زی لینڈ میں اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے صدر مصطفی فاروق نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کو خصوصی تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس حوالے سے پولیس کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔