نیو استنبول ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ ‘گرفتاریاں

استنبول ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی پولیس نے ہفتہ کے دن کم از کم 20 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ وہ قومی ایئرپورٹ کے قریب ناقص شرائط ملازمت کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ یہ ترکی کا تیسرا ایئرپورٹ ہے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ فوج فوری طلب کرلی گئی اور اس نے کم از کم 12 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اس طرح گرفتاریوں کی جملہ تعداد 500ہوگئی ۔ قبل ازیں بھی احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ جمعہ کے دن سینکڑوں افراد نے ایئرپورٹ کے قریب مظاہرہ کیا تھا جو ہنوز زیر تعمیر ہیں اور جس کے ختم اکبوبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔