نیویارک کے پبلک اسکول کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات

نیویارک ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر ڈی پلالیو نے کہا کہ آئندہ سال سے اسکولوں کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیل ہوگی ۔ مسلمانوں کی ان دو عیدوں کے موقع پر نیویارک کے اسکولوں کو تعطیل دی جائے گی ۔ البتہ انہوں نے دیوالی کے موقع یہ تعطیل دینے سے گریز کیا ہے ۔ اسکول کے کیلنڈروں پر آئندہ سے مسلمانوں کی دو عیدین پر تعطیل تحریر ہوگی۔

گولڈن ٹمپل آپریشن
برطانیہ نے مدد نہیں کی: ہیگ
لندن ۔ 4 ۔ فروری(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ 1984 کے آپریشن بلو اسٹار میں برطانیہ کا رول بہت محدود اور صلاح و مشورہ تک ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن ٹمپل میں جو اصل آپریشن ہوا ہے اس میں برطانیہ نے کوئی حصہ نہیں لیا۔ سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیاچر کی مدد کے سلسلہ میں کی جارہی تحقیقات کے اختتام پر ہیگ نے کہا کہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ نے مدد نہیں کی۔