نیویارک کی عمارت میں زبردست دھماکہ، 19 زخمی، 2 لاپتہ

نیویارک /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہر نیویارک میں دو عمارتیں زبردست دھماکہ سے جس کا تعلق گیس سے تھا، منہدم ہو گئیں۔ اندیشہ ہے کہ کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور دو افراد 2 لاپتہ ہیں۔ یہ دھماکہ کل ایک عمارت میں ہوا تھا، دوسرے مقام پر ساتویں سڑک پر ہونے والے دھماکہ سے عمارت زمین بوس ہو گئی اور اس کے انہدام سے متصلہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ دستیاب ہونے والے ابتدائی ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس دھماکہ کا تعلق گیس سے تھا۔