نیویارک ٹائمز کا ہندوستان سے مخصوص بلاگ بند

نیویارک۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنا India Ink بلاگ بند کردیا ہے جو کسی ملک سے مخصوص اولین نیوز سائیٹ رہی جسے لگ بھگ تین سال چلایا گیا لیکن اب اخبار نہیں چاہتا کہ اس کے وسائل بلاگ طرز کے مواد پر خرچ کئے جائیں۔ اخبار نے 30 جون کو بلاگ پر ایک پیام میں کہا تھا کہ ہم ’’انڈیا اِنک‘‘ کو ایک نئے آن لائن گوشے پر کررہے ہیں اور اسے بقیہ دنیا سے متعلق خبروں کے احاطہ کے ساتھ ضم کردیا جائے گا۔