نیویارک میں پھر آگ 23 افراد جھلس گئے

نیویارک۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیویارک شہر کے برونکس بورو میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک فائر بریگیڈ عملہ سمیت کم از کم 23 افراد جھلس گئے ۔ فائر بریگیڈ کے کمشنر ڈینیل نیگرو نے بتایا کہ جھلسنے کی وجہ سے زخمی لوگوں میں بچے اور بالغ دونوں شامل ہیں۔سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔نیگرو نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے پانچ بجے چار منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ لگی۔ انہوں نے بتایا، کہ موقع پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محفوظ باہر نکالنے کوشش کر شروع کر دی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 12 افراد فوت ہوگئے تھے ۔