نیویارک میں مودی ۔ اوباما آج ملاقات

سین ہوزے ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوما کی کل نیویارک میں ملاقات ہوگی ۔ کیلی فورنیا کے شہر سین ہوزے میں اپنے پروگراموں کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوں گے ۔امکان ہے کہ وہ صدر امریکہ سے شفاف اور جوابدہ حکمرانی فراہم کرنے کا وعدہ کریں گے اور معلومات کی رازداری اور ان کے تحفظ کا تیقن دیں گے ۔ انہوں نے آج سلیکان ویلی میں برطانوی نامور کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کرکے انہیں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔