نیوکلیر معاملت : اقوام متحدہ ٹیم کی ایران آمد

تہران ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے نیوکلیائی نگران کار ادارہ کے معائنہ کار آج پوری تیاری کے ساتھ تہران پہنچ گئے کہ اس تاریخی معاملت پر عمل آوری کی نگرانی کرسکیں جو ایران کے نیوکلیر پروگرام پر عارضی تحدیدات عائد کرتی ہے، سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ سرکاری اِرنا نیوز ایجنسی نے کہا کہ اقوام متحدہ ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایران ٹاسک فورس کے سربراہ مسیمو اپارو کر رہے ہیں، اور یہ ٹیم ایرانی نیوکلیر حکام کے ساتھ بات چیت منعقد کرے گی۔ اسے ویانا میں قائم ایجنسی کو ان اقدامات کے بارے میں واپس رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سپرد ہے جو تہران کو ایران اور عالمی طاقتوںکے P5+1 گروپ کے درمیان نومبر میں طئے شدہ معاملت اور گزشتہ ہفتے قطعیت دی گئی معاملت کے تحت کرنے ہوں گے۔