تہران ۔19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف نے آج کہا کہ یورپ نے تاحال امریکہ کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے نیوکلیئرمعاہدہ کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی حکومتوں کو اپنی تجاویز کے ساتھ آگے آنا چاہیئے اور ایران کے ساتھ بینکنگ تعلقات برقرار رکھنے چاہیئے تاکہ اہم نیوکلیئر معاہدہ کو بچایا جاسکے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کے نوجوان صحافیوں کی کلب کی ویب سائیٹ پر ان اقدامات کے بارے میں جس بیان کا اجراء کیا گیا ہے وہ حکومت کے عملی اقدامات کا موقف نہیں ہے ۔ حالانکہ انہوں نے پیشرفت کی ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ یورپ ابھی تک حقیقت میں امریکی حکم سے انحراف کی قیمت چکانے تیار نہیں ہے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ سے ماہ مئی میں ترک تعلق کرلیا ہے اور حال ہی میں ایران پر دوبارہ تحدیدات عائد کردی ہیں ۔