نیوکلیئر مذاکرات کا احیاء کارآمد ثابت ہوا : ایران

نیوکلیئر مذاکرات کا احیاء کارآمد ثابت ہوا : ایران
تہران ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہیکہ مغربی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر افزودگی کے موضوع پر پہلے مرحلہ کی بات چیت کارآمد ثابت ہوئی ہے کیونکہ اب ایران اور مغربی ممالک نے اس جانب پیشرفت کرنے اور کسی معاہدہ کو قطعیت دینے مزید سات ماہ کا وقت طلب کیا ہے۔ دریں اثناء ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس اراغچی نے جنیوا میں کل دو گھنٹہ طویل اجلاس میں شرکت کے بعد سرکاری ٹیلیویژن پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ بات چیت انتہائی کارآمد رہی۔ یاد رہیکہ مسٹر عباس نیوکلیئر مذاکرات کیلئے انتہائی اہم مذاکرات کار تصور کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے عبوری ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شیرمن کی قیادت میں وفد کے ساتھ دو دنوں تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا تھا کیونکہ 6 دیگر ممالک کے ساتھ پلینری سیشن کے آغاز سے قبل یہ مذاکرات انتہائی ضروری تھیں ۔