ویانا ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ مذاکرات کے نئے دور کو اہم اور مفید قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق بات چیت کے دوران ایسے اشارے ملے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتفاق رائے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں اپریل میں مذاکرات کا اگلا دور ہو گا اور اس دوران ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔ ویانا میں منعقدہ اجلاس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین عارضی جوہری معاہدہ کی میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔