نیوکلیئر دہشت گردی کیخلاف جنگ کو سعودی عرب کی حمایت

سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات عبدالعزیز کھوجانے کہا کہ سعودی وزارتی کونسل نے اس خطہ کے علاوہ ساری دنیا میں نیوکلیئر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی حمایت کی ہے۔ سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ ہیگ میں منعقدہ تیسری نیوکلیئر سلامتی چوٹی کانفرنس کی سفارشات عالمی سلامتی اور استحکام کیلئے معاون ہوں گے۔