نیوکلیئر توانائی ساری دنیا کیلئے بہترین متبادل

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (پی ٹی آئی) ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ کے چیرمین ایس اے بھردواج نے ایٹمی توانائی پلانٹس کے تحفظ و سلامتی سے متعلق اندیشوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ آج کہا کہ عالمی حدت میں کمی کیلئے نیوکلیئر توانائی کے استعمال کو دنیا میں وسیع پیمانہ پر تسلیم کیا جارہا ہے اور ہندوستان کو توانائی کے ذریعہ سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی پیداوار کیلئے فی ا لحال دستیاب تمام وسائل میں دنیا کوطویل مدتی توانائی دستیابی کو یقینی بنانے میں نیوکلیئر توانائی کو اولین مقام حاصل ہے ۔ مزید برآں ایٹمی توانائی کی کاربن سے پاک پیداوار ممکن ہے۔ ایس اے بھردواج آج یہاں نیوکلیئر فیول کامپلکس (این ایف سی) کے زیر اہتمام و نیوکلیئر ایندھن کی زمرہ بندی اور کوالیٹی کنٹرول پر ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے 31 ممالک میں فی الحال 437 نیوکلیئر ری ایکٹرس کام کر رہے ہیں اور گزشتہ سال 2,400 بلین یونٹس برقی فراہم کرچکے ہیں جو عالمی برقی پیداوار کا 11 فیصد حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ساری دنیا آج پورے اتحاد و اتفاق کے ساتھ عالمی حدت کو محدود کرنے کے متبادل راستوں کیک طرف دیکھ رہی ہے اور ماحولیات (عالمی حدت میں کمی کیلئے نیوکلیئر (توانائی) کو وسیع تر پیمانہ پر تسلیم کیا جارہا ہے ۔ بل گیٹس جیسے افراد بھی یہی کہہ رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تخمینوں کے مطابق دیکھ کر ہم آئندہ 800 تا 1000 سال تک خاطر برقی سربراہ کرتے ہیں۔