آکلینڈ ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کبھی کبھی کرنسی نوٹ کی خوبصورتی بھی انسان کو اسے خرچ کرنے سے باز رکھتی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں 5 ڈالر کا کرنسی نوٹ اتنا دیدہ زیب ہے کہ اسے 2015 ء کا بہترین بینک نوٹ قرار دیا گیا ہے جب کہ 20 ممالک سے تقریبا 40 ڈیزائنس پیش کئے گئے تھے ۔ انٹرنیشنل بینک نوٹ سوسائٹی نے 5 ڈالر کے نوٹ کو بہترین اور دیدہ زیب قرار دیا جسے ایک کینیڈین کمپنی نے چھاپا ہے ۔ نوٹ میں کوہ پیما ( کوہ ریورسٹ سر کرنے والے پہلے کوہ پیما ) ایڈمنڈ ہلاری اور آرو کی ماؤنٹ کوک ( برفانی پہاڑ ) کی تصویر ہے جب کہ نوٹ کی دوسری جانب پنگوئن کی تصویر چھاپی گئی ہے ۔ اس طرح سے نیوزی لینڈ کا پانچ ڈالر کا نوٹ بہترین قرار دیا گیا ۔ اس طرح سویڈن کا 20 کو رونر کا نوٹ ، روس کا 100 ربل اور قازقستان کے 20,000 ٹینگے کا نوٹ قابل ذکر ہیں ۔۔