نیوزی لینڈ میں لاکھوں گایوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ

ویلنگٹن ۔ 28 مئی (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں گایوں میں پائے جانے والے بیکٹریا سے پھیلنے والی بیماری کی روک تھام کیلئے تقریباً 150,000 گایوں کو ذبح کیا جائیگا۔ سیاستدانوں اور صنعتی قائدین نے آج اعلان کیاکہ اس منصوبہ پر سینکڑوں ملین ڈالرس خرچ ہونگے اور اگر اس میں کامیابی حاصل ہوئی تو نیوزی لینڈ ایسا پہلا ملک بن جائیگا جو مائیکو پلازما بوویس نامی بیکٹریا سے پاک ہوجائیگا۔ نیوزی لینڈ میں مویشی پالن ملک کی معیشت کی ریڑھ ہڈی تصور کی جاتی ہے۔ گذشتہ سال جولائی میں مائیکو پلازمابووس بیکٹریا پہلی بار دریافت ہوا تھا جبکہ امریکہ اور یوروپ میں یہ بیکٹریا پہلے سے پایا جاتا ہے جو خصوصی طور پر گایوں کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے انہیں نمونیا، آرتھریٹیس اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں حالانکہ اس سے غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہیں لیکن پیداوار متاثر ہوتی ہے اور شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ جس فارم پر بیکٹریا دریافت ہوگا وہاں گایوں کو ہلاک کردیا جائیگا جن میں اگر کوئی صحتمند گائے بھی ہوگی تو اسے بھی ہلاک کردیا جائے گا۔