ویلنگٹن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ میں طوفانی بارشوں کے بعددریاؤں میں سیلاب اُمڈ آیاجس سے دریا پر بنا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔سیلاب کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی اور مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔