نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے ،پرنس ہیری محفوظ

ویلنگٹن ۔ 30 اکٹوبر (سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے مستقر پلے ماؤتھ کے قریب مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:13 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریخترپیما پر جس کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی۔ زلزلے کا مبدا شمالی جزیرہ کے ویسٹ کوسٹ میں 227 کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ہزاروں افراد نے جھٹکے محسوس کئے جہاں کئی اسکولس میں طلباء کو اپنے ڈیسک کے نیچے اوندھا لیٹ جانے کی بھی ہدایت کی گیئ۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی کارروائی کو معطل کردیا گیا۔ یاد رہیکہ برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نیوزی لینڈ کے دورہ پر آکلینڈ میں موجود ہیں۔ کیننسگٹن پیالیس سے جاری تصاویر میں پرنس اور ان کی اہلیہ کو آکلینڈ کے ایک رائڈنگ کلب میں شجرکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تقریب میں شریک کئی افراد نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ پرنس ہیری اور میگھن بالکل محفوظ ہیں۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔