نیوزی لینڈ میں تعلیم اور روزگار کے مواقع

ممبئی ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیز عالمی مہم میں شامل ہوگئی ہیں تاکہ بین الاقوامی طلباء کی نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں میں بہ آسانی منتقلی اور نیوزی لینڈ کے طلباء دیگر ممالک میں تعلیمی مواقع حاصل کرسکیں ۔ نیوزی لینڈ یونیورسٹیز کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر چیرس وہیلن نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے مابین ڈیجٹیل ڈاٹا شیرینگ پرٹوکال ( میشاق ) کا نیوزی لینڈ بھی شراکت دار بن گیا ہے ۔ اس کے مطابق طلباء دنیا کے کسی بھی مقام تعلیم اور روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق میں طلباء اور گریجویٹس کو یونیورسٹی کے تعلیمی اسنادات کا مصدقہ ثبوت پیش کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب نئے سسٹم کے تحت طلباء اور متلاشیاں روزگار تعلیم و ہنر کے اسنادات آن لائن روانہ کرسکتے ہیں ۔ اور اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل سسٹم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے جو کہ نیوزی لینڈ کے39  یونیورسٹیوں میں داخلے کا استحقاق رکھتے ہوں ۔ نیوزی لینڈ میں حصول اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کیلئے موبائل نمبر 7045483380 ، 961920015 یا ای میل radika.mehta@bm.com پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔