واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ باہمی روابط میں کشیدگی کے باعث ہندوستانی سفیر نینسی پاویل کے استعفیٰ کی اطلاعات کے باوجود امریکہ نے آج کہا ہیکہ انہوں نے سبکدوشی اختیار کی ہے کیونکہ وہ 37 سال تک فارن سرویس میں خدمات انجام دینے کے بعد آرام کرنا چاہتی ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان میری ہارف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پاویل نے سبکدوشی اختیار کی ہے اور استعفیٰ و سبکدوشی میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے نینسی پاویل کے بحیثیت سفیر مختلف ممالک میں طویل کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب آرام کرنا چاہتی ہیں۔