بنکاک ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دماغی طور پر غیرمتوازی شخص جس کے ہاتھ میں ایک تیزدھار والا چاقو تھا، نے اسی چاقو سے پانچ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں ایک پانچ ماہ کا نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔ یہی نہیں بلکہ حملہ میں اس نے ایک حاملہ خاتون کو شدید طور پر زخمی کردیا۔ تھائی لینڈ کے چائی پرکان ڈسٹرکٹ کے ٹومبونگ نونگ بوا میں رہائش پذیر افراد نے اس خطرناک شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت 34 سالہ اسایہ سیواوا کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تمام مہلوک بچے قاتل کے رشتہ دار تھے اور جن کی عمریں 8 تا 10 سال کے درمیان تھیں۔ زخمی حاملہ خاتون کو ایک مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایاکہ اساپہ کو حال ہی میں نفسیاتی طور پر بیمار افراد کے علاج کیلئے مشہور ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اسے ایک بار پھر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔