نیل نتن مکیش بنیں گے سلمان خان کے چھوٹے بھائی

ودیوت جام وال کی جانب سے سورج برجاٹیہ کی راجشری پروڈکشن کے بینر پر بنائی جانے والی فلم بڑے بھیا کو مسترد کردینے کے بعد اب اس فلم میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی کے رول میں سورج نے نیل نتن مکیش کو سائن کر لیا ہے نیل جو کافی دنوں سے اپنے پاس ناکے برابر فلمیں ہونے کی وجہ سے فکر مند تھے اس فلم کے ملنے کے بعد کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انیل کپور اور فرحان اختر پہلی بار ساتھ ساتھ
زویا اختر کی نئی فلم میںانیل کپور اور فرحان اختر پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ دیکھے جائینگے دل دھڑکنے دو کے نام سے بنائی جانے والی اس فلم کی کہانی ایک پنجابی فیملی کے اردگرد گھومتی ہے جس کے دیگر کرداروں کیلئے زویا نے انوشکا شرما ، رنویر سنگھ اور پرینکا چوپڑہ کو بھی سائن کیا ہے اس فلم کے مئی میں فلور پر جانے کی توقع ہے جس کی تمام تر شوٹنگ اسپین اور ترکی میں کی جائیگی فلم کو اگلے سال جون میں ریلیز کرنے کا پروگرام ہے ۔