نیلوفر ، پاکستانی ساحلوں تک پہنچ گیا

کراچی۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیلو فر طوفان کراچی کی طرف بڑھ رہاہے۔ساحل سے اس کا فاصلہ لگ بھگ 600کلومیٹر رہ گیا ہے لیکن طوفان سے پہلے اس کی آمد کے اشارے ابھی سے پہنچنے لگے ہیں۔ بارش کے قطرے پھولوں کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں برس رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ نیلو فر سے پاکستان کو خطرہ نہیں،اب اس کا زور ٹوٹ گیا ہے اور طوفان کی شدت میں مزید کمی کاامکان ہے۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔