حیدرآباد۔2مارچ ( این ایس ایس) نیلوفر ہاسپٹل میں نرسیس نے مقررہ قواعد کو یکسر فراموش کرتے ہوئے تقریباً مریض بچوں کیلئے ایک ہی سرنج استعمال کیا ‘جس کی وجہ سے انہیں انفکشن ہوگیا تھا ۔ والدین نے اس سلسلہ میں ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کی جنہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی بچوں کے جسم پر انفکشن کی وجہ سے زخم آگئے ‘ تاہم ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔