نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر آئی اے ایس آفیسر نیلم ساہنی کا بحیثیت سکریٹری سنٹرل ویجلینس کمیشن تقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر الوک کمار کا بحیثیت ایڈیشنل سکریٹری نیتی آیوگ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ نیلم سہانی1984 بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر ہیں اور فی الحال آندھرا پردیش میں برسر خدمت ہیں۔ وہ عہدہ کا جائزہ لینے کی تاریخ سے 4سال تک ایڈیشنل سکریٹری کے رتبہ پر فائز رہیں گے۔ اس خصوص میں ڈپارٹمنٹ آف پرسنول اینڈ ٹریننگ نے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ان کے ہی بیاچ کے ایک اور آئی اے ایس آفیسر الوک کمار کا نیتی آیوگ میں بحیثیت ایڈیشنل سکریٹری تقرر کیا گیا ہے اور مرکز میں خدمات کی مدت 13ڈسمبر 2016 تک خدمات انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں نئی دہلی میونسپل کونسل چیرمین جلاج سریواستوا کو محکمہ زراعت و امداد باہمی میں بحیثیت ایڈیشنل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ ان کی میعاد 4سال کیلئے ہوگی۔ اجئے کمار بھلا کا وزارت کوئلہ تبادلہ کرکے ایڈیشنل سکریٹری محکمہ کامرس میں تقرر کیا گیا ہے۔ انورادھا متراکا بحیثیت مالیاتی مشیر اور ممبر ڈیفنس پروکرٹمنٹ بورڈ اور ایڈیشنل سکریٹری وزارت دفاع میں تقرر کیا گیا ہے۔