نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی دوبارہ تشکیل ضروری

نئی دہلی۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے سابق وائس چیرمین ایم ششی دھر ریڈی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ماحولیات راحت والے ادارہ کو دوبارہ تشکیل دیں اور یہ ملک کیلئے طویل مدتی بہتری کا باعث ہوگا۔ اس کو ازسرنو تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ ششی دھر ریڈی اور دیگر ارکان کو سابق یو پی اے حکومت کی جانب سے کمیٹی کیلئے مقرر کیا گیا تھا، لیکن این ڈی اے حکومت آنے کے بعد جون میں استعفیٰ دیا تھا۔