حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (NDMA) کے سابق وائس چیرمین ششی دھر ریڈی نے آج کہا کہ یہ ادارہ مکمل طور پر غیر موثر ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے پوری طرح غیر کارکرد ہوگیا ہے ۔ اس ادارہ کا اس طرح غیر کارکرد اور غیر موثر ہونا نہایت افسوسناک ہے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ یہ آفات سماوی سے نمٹنے میں عوام اور حکومت کے نظم و نسق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا تھا ۔ یہ ملک کے عوام کی حکومت سے توقعات کے مطابق نہیں ہے ۔ آج نیپال اور شمالی ہند میں آئے زلزلہ سے جان و مال کے بھاری نقصانات ہوئے ۔