نیشنل ایوارڈ اور شیلپ گرو ایوارڈس

2014 کے لیے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : دفتر ڈیولپمنٹ کمشنر ( ہینڈی کرافٹس ) ، وزارت ٹکسٹائیلز ، حکومت ہند کو نیشنل ایوارڈ 2014 اور شیلپ گرو ایوارڈ 2014 برائے ماسٹر کرافٹس پرسنس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ہندوستان میں رہنے والے تمام دستکار جن کی عمر 35 سال سے زیادہ ہو اور دستکاری کی فیلڈ میں دس سال کا تجربہ رکھتے ہیں نیشنل ایوارڈ کے لیے اہل ہیں ۔ شیلپ گرو ایوارڈ کے لیے درخواست گذار نیشنل ایوارڈ یافتہ یا اسٹیٹ ایوارڈ یافتہ یا غیر معمولی مہارت کے ساتھ کرافٹ پرسن ہونا چاہئے اور عمر 55 سال سے زیادہ ہو اور ہینڈی کرافٹس کی فیلڈ میں بیس سال کا تجربہ ہو ۔ سال 2013 میں ایوارڈ کے لیے درخواست دینے والے بھی 2014 ایوارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس کے لیے درخواست فارم ریجنل ڈائرکٹر دفتر ڈیولپمنٹ کمشنر ( ہینڈی کرافٹس ) ، وزارت ٹکسٹائیلز ، سدرن ریجن 26 ، ہڈوس روڈ ، شاستری بھون چینائی ۔ 600006 (ٹامل ناڈو ) سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ فون نمبر 044-28237908 ۔ انٹریز / درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2015 ہے ۔۔