نیس واڈیا نے 9 گواہوں کے نام بتائے

ممبئی 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صنعت کار نیس واڈیا نے جو اپنی سابق گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا کے دست درازی الزامات کا سامنا کررہے ہیں، آج ممبئی پولیس کو مکتوب لکھتے ہوئے 9 گواہوں کے نام بتائے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اِس کیس میں پولیس تحقیقات کرے۔ امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اِن 9 گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ تحقیقاتی آفیسر کے نام مکتوب لکھتے ہوئے میرن ڈرائیو پولیس اسٹیشن کی جانب سے رجسٹرڈ کردہ کیس میں پریتی زینٹا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو واڈیا نے ’’جھوٹے‘‘ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ 30 مئی کو 2014 ء کو وانکھڈے اسٹیڈیم پر موجود افراد کی فہرست فراہم کررہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ یہ افراد آزادانہ طور پر سچ سچ حقائق فراہم کریں گے۔