نیس واڈیا ایک جنٹلمین : شاہ رخ

ممبئی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ڈائنگ کے مالک اور فلم اداکارہ پریتی زنٹا کے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے بارے میں شاہ رخ خان نے کہا کہ نیس ایک جنٹلمین ہیں۔ پریتی زنٹا سے بھی میرے اچھے مراسم ہیں اور میں نے وہ دور بھی دیکھا ہے کہ جب پریتی اور نیس ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم تھے اور بالی ووڈ ان کی شادی کے انتظار میں تھا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔ میں کوشش کروں گا کہ پریتی کو بھی سمجھاؤں کیونکہ انسان چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ، مشہور ہو یا غیر معروف، امیر ہو یا غریب ، عدالتی کشاکش میں پڑنا نہیں چاہتا۔ پریتی نے بھی نیس پر جو الزام لگایا ہے اس کی کم سے کم پریتی سے توقع نہیں کی جاسکتی تھی ۔ حالانکہ ثالثی کے فرائض انجام دینے کسی نے ان سے رجوع نہیں کیا ہے لیکن پریتی اور نیس کا مشترکہ دوست ہونے کے ناطے ان کے درمیان دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا بھی میرا فرض ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے کل ہو نہ ہو اور ویر زارا جیسی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔