نئی دہلی؍لندن۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی جو پنجاب نیشنل بینک کو ایک ارب امریکی ڈالر کی دھوکہ دہی اور رقمی ہیر پھیر کے مقدمات میں ہندوستان کو حوالگی کا سامنا کررہے ہیں، 8 مئی کو ایک برطانوی عدالت میں اپنی ضمانت کیلئے ایک اور درخواست دائر کریں گے۔ ان کی حوالگی کا مقدمہ زیردوران ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی جنوب مغربی لندن کے وانڈس ورتھ جیل میں قید ہیں جنہیں ضمانت کی دو درخواستیں مسترد کئے جانے بھی 19 ارچ سے اس جیل میں رکھا گیا ہے۔ وہ اس ضمن میں تیسری کوشش کے طور پر وہ 8 مئی کو ویسٹ سنٹر مجسٹریٹس عدالت کی جج ایماء اربتھ ناٹ کے اجلاس پر حاضر ہوں گے۔