ممبئی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کیک ایک خصوصی عدالت ، پنجاب نیشنل بینک کو 12,500 کروڑ روپئے کی مبینہ دھوکہ دہی کے اصل ملزم نیرو مودی کی پیروی کی کمپنی کے ایک ایگزیکٹیو وِپل امبانی کی ضمانت آج منظوری کردی۔ امبانی کو سی بی آئی نے اس سال فروری میں گرفتار کیا تھا۔ وہ نیرو مودی کی کمپنی ’’فائر اسٹار‘‘ میں شعبہ فینانس کے سربراہ تھے۔ سی بی آئی کے مطابق امبانی بھی مودی کے حق میں پنجاب نیشنل بینک کے سابق ڈپٹی مینیجر گوکل ناتھ شیٹی کی طرف سے دھوکہ بازی پر مبنی مکتوب کی اجرائی سے باخبر تھے۔ خصوصی سی بی آئی جج جے سی جگدالے نے وِپل امبانی کی درخواست ضمانت کو آج قبول کیا اور انہیں ایک لاکھ روپئے کا شخصی مچلکہ داخل کرنے کی ہدایت کی۔