نیرو مودی کی 27 جون تک برطانوی عدالتی تحویل

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو برطانیہ کی عدالت نے آج جمعرات کو اُن کی عدالتی تحویل میں 27 جون تک توسیع کی ہے۔ وہ ہندوستان کو اپنی حوالگی کے خلاف عدالت میں کیس لڑرہے ہیں۔ تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کی دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کو اُنھوں نے دھوکہ دیتے ہوئے بھاری رقم کو ہڑپ لیا ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی کو برطانیہ کی ساؤتھ ویسٹ لندن والی جیل میں رکھا گیا ہے۔ اُنھوں نے ضمانت حاصل کرنے کے لئے تیسری مرتبہ کوشش کی لیکن مجسٹریٹ نے اِن کی درخواست مسترد کردی۔