لندن ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کیلئے ہندوستان کو مطلوب نیرو مودی نے لندن کی ایک ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست کا ادخال کیا۔ نیرو مودی نے ہندوستانی بینکوں کو 2 بلین ڈالرس کا چونا لگایا ہے جبکہ کراؤن پراسیکیوشن سرویس نے بتایا کہ نیرو مودی کی درخواست پر سماعت 11 جون کو ہوگی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ برطانیہ کی ایک عدالت نے نیرو مودی کو 27 جون تک ریمانڈ پر لیا ہے جس نے ہندوستانی حکومت کو ہدایت دی ہیکہ وہ اندرون 14 دن یہ بات بتائے کہ نیرو مودی کو ہندوستان کے حوالے کئے جانے کے بعد اسے کونسی جیل میں رکھا جائے گا۔ نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک کو 2 بلین ڈالرس کا چونا لگا کر لندن فرار ہوگیا تھا جبکہ جاریہ سال 19 مارچ کو لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے گرفتار کیا تھا اور جب سے آج تک نیرو مودی جیل میں ہے۔