لندن ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور ان کے ارکان خاندان سنگاپور کے پاسپورٹ کے ذریعہ لندن پہونچ گئے ہیں ۔ پنجاب نیشنل بینک میں ملٹی کروڑ کے اسکام کے بعد وہ ہندوستان سے باہر ہیں ۔ تحقیقاتی عہدیداروں نے خاص کر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے کئی سمن جاری کئے ہیں ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ذرائع کے مطابق نیرو مودی فی الحال اپنے بھائی وشال مودی کے ساتھ تمام ارکان خاندان کو لیکر سنگاپور پاسپورٹ کے ذریعہ لندن میں مقیم ہیں ۔