ممبئی ۔ 26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پی ایم ایل اے عدالت نے آج ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور ان کے انکل مہیول چوکسی کو 25ستمبر اور 26ستمبر عدالت کے سامنے علی الترتیب حاضر ہونے کا سمن جاری کیا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر عدالت نے یہ سمن جاری کیا ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دو بلین امریکی ڈالر کی پنجاب نیشنل بینک کو دھوکہ دہی کے کیس میں ان دونوں کے خلافنئے مفرور معاشی مجرمین کے قانون کے تحت کارروائی کرے ۔ ایجنسی نے حال ہی میں عدالت سے رجوع ہوکر ہیرو کے تاجر کو معاشی دھوکہ باز مفرور ملزم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی 500کروڑ کی جائیداد کو قرق کرنے پر زور دیا تھا ۔ عدالت نے نیرو مودی 25ستمبر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے اور جبکہ مہیول چوکسی کو 26ستمبر حاضر عدالت کا حکم دیا ہے ۔ یہ دونوں مفرور معاشی مجرمین قانون کے تحت عدالت میں حاضر ہونے کیلئے طلب کئے گئے ہیں ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ان دونوں کے خلاف دو علحدہ درخواستیں داخل کی تھیں ۔ رقومات کی غیرقانونی منتقلی انسداد قانون کے تحت اس معاملہ کی سماعت کی جارہی ہے ۔ پارلیمنٹ میں کل صرف مفرور بل کو ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا ۔ لوک سبھا میں یہ بل 19جولائی کو ہی منظور ہوچکا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اس ماہ کے اوائل میں 9ہزار کروڑ روپئے بینکوں کو دھوکہ دینے والے وجئے ملیا کے خلاف بھی اسی طرح کی درخواست داخل کی ہے ۔ عدالت نے انہیں 27 اگست کو حاضر ہونے کا سمن جاری کیا ۔ ان دھوکہ دہی کیسوں میں ایجنسی نے مجرمین کی برطانیہ اور یو اے ای میں واقع مقامات کے بشمول دیگر علاقوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا یہ قدم دو پی ایم ایل اے چارج شیٹ کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے ۔