نیروبی میں کینیا کے طیاروں کو حادثہ ، 4 افراد ہلاک

نیروبی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مال بردار طیارہ بین الاقوامی ایرپورٹ نیروبی سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس عہدیدار کے بموجب فاکر 50 طیارہ ہلکا تحریکی مادہ جسے کھات کہا جاتا ہے، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کو منتقل کررہا تھا، جبکہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ طیارہ پرواز کے بعد کم بلندی پر اُڑ رہا تھا اور اسی وجہ سے ایک برقی ستون سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد رہائشی علاقہ ایمبا کاسی میں گر پڑا۔ زمین پر کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہونچا۔ جن 4 افراد کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ، وہ سب طیارہ میں سوار تھے۔ کینیا کے آفات ِ سماوی انسدادی مرکز میں کہا کہ تمام مہلوکین مرد ہیں۔