پڈوچیری 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منصوبہ بندی کمیشن کے بجائے تشکیل شدہ نیتی آیوگ میں پڈوچیری کے چیف منسٹر کو شامل نہ کئے جانے پر سی بی آئی نے بی جے پی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ سی پی آئی کے مقامی سکریٹری آر وسواناتھن نے کہاکہ نیتی آیوگ میں تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں کو شامل کیا گیا ہے جہاں تک مرکزی زیرانتظام علاقوں کا سوال ہے صرف لیفٹننٹ گورنرس ہی گورننگ کونسل کے رکن ہوں گے۔ اس ادارہ میں پڈوچیری کے چیف منسٹر کی عدم شمولیت ناانصافی ہے۔