نیتن یاہو ہاسپٹل سے ڈسچارج

یروشلم ۔28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو ہاسپٹل سے چھٹی مل گئی ہے ۔ انہیں تیز بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کل ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈسچارج کے بعد نیتن یاہو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں اپنے گھر کے راستے میں ہوں۔ یقینا کچھ آرام اور گرم سوپ سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع د ی ہے کہ وزیر اعظم کی جانچ کا ایک حصہ مکمل ہو گیا ہے اور انہیں آج رات چھٹی مل جائے گی۔ جانچ میں اوپری سانس کی نالی میں معمولی وائرل بیماری کا پتہ چلا ہے ۔واضح رہے کہ 68 سالہ نیتن یاہو اس سے پہلے بھی بیمار ہوگئے تھے اور اس وجہ سے انہوں نے پانچ دنوں تک اپنے تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا تھا۔حالیہ دنوں میں نیتن یاہو پر بدعنوانیوں کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں جن کی انہوں نے تردید کی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مزاج میں خرابی کی وجہ ان پر پڑنے والا سیاسی دباؤ بھی ہوسکتا ہے۔