کولکتہ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ارکان خاندان نے آج شہر کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مجاہد آزادی کی فائلس کے برسرعام انکشاف کا مطالبہ کیا۔ ان کے پوتر بھتیجے چندر کمار بوس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس تقریباً 64 اور مرکزی حکومت کے پاس 100 خفیہ فائلس ہیں۔ عام آدمی جاننا چاہتا ہیکہ اس کے قائد کا کیا حشر ہوا تھا۔ نیتا جی کے ارکان خاندان نے انڈین اسوسی ایشن ہال سے کولکتہ کے قلب تک احتجاجی جلوس نکالا۔
ٹرین میں رعایتی ٹکٹوں پر سفر کیلئے
شناختی کارڈس کی اجرائی
نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) رعایتی ٹکٹوں کے بیجا استعمال کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد ریلوے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مستحق مریضوں کو شناختی کارڈس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالخصوص کینسر کے مریضوں کو صدفیصد رعایت دی جاتی ہے۔