نیتاجی سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظرعام لانے کی تجویز کا جائزہ

نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ، نیتاجی سبھاش چندرا بوس سے متعلق 134 خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے ۔ لوک سبھا میں آج مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پریتی بھائی نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اپنی تحویل میں موج ود تمام فائلوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ انہیں منظر عام پر لایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو دستیاب ریکارڈ کے مطابق 12 فائلوں میں سے 3 خفیہ راز میں ہے اور باقیماندہ 9 فائلیں عام نوعیت کے ہیں جبکہ وزیراعظم کے دفتر میں دستیاب58 فائل خفیہ اور دیگر 17 عام نوعیت کے ہیں۔ قبل ازیں وزارت دفاع  نے 1997 میں جملہ 990 فائلوں کو تشکیل آرکیوز آف انڈیا کو منتقل کیا گیا تھا۔